ڈھاکا: بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور بنگلا دیش کے وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس کے درمیان میدان میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
سلہٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کی اننگز کے دوران اس وقت صورتحال کشیدہ ہوئی جب محمد رضوان نے سائیڈ اسکرین پر کسی شخص کے کھڑے ہونے پر امپائر سے شکایت کی۔ جس پر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان بحث شروع ہو گئی۔
اس دوران لٹن داس نے طنزیہ انداز میں سوالات کیے جبکہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ تاہم بعد میں امپائر کی مداخلت سے معاملہ ختم کرا دیا گیا۔
واضح رہے کہ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جہاں آخری روز فیصلہ متوقع ہے، پاکستان کو فتح کے لیے 121 رنز جبکہ بنگلا دیش کو 3 وکٹیں درکار ہیں۔
