سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن کمی ہو گئی۔
ملک بھر میں سونے کے نرخ میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تین دن میں سونا 17 ہزار روپے سستا ہو گیا ہے۔
آج سونے کے نرخ میں 900 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے تولہ ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 89 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا ہو گیا
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 9 ڈالرکا اضافہ ہونے سے فی اونس سونا 4548 ڈالر کا ہوگیا ہے، چاندی کی قیمت میں 26 روپے کا اضافہ ہواہے فی تولہ قیمت 8099 روپے ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑ رہے ہیں۔
