راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 22 دہشتگروں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگروں کے خلاف آپریشن کے دوران بھارتی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ جبکہ مارے جانے والے دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
دہشتگردوں نے مقامی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی شروع کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عزم استحکام کے تحت دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ اور سیکیورٹی فورسز مادر وطن سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی کو سراہا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ مقامی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا فتنہ الخوارج کی سفاکیت کا ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا توانائی شعبے میں بڑا قدم، 3 ڈسکوز کی نجکاری شروع
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھرپور کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
