اسلام آباد: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔
نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ تمام طیاروں، بشمول سول اور فوجی پروازوں پر عائد پابندی بدستور برقرار رہے گی۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پابندی میں 24 جون تک توسیع کی گئی ہے۔ جبکہ اس کا اطلاق 19 مئی صبح 10 بج کر 40 منٹ سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسکولوں میں چھٹیوں کیخلاف عدالت میں درخواست دائر، حکومت سے جواب طلب
نوٹم کے مطابق بھارتی ایئر لائنز اور فوجی پروازیں پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گی۔ جبکہ یہ پابندی 24 جون صبح 4 بج کر 59 منٹ تک برقرار رہے گی
