آئی سی سی نے چیمپینز ٹرافی دبئی سے اسلام آباد پہنچا دی


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی دبئی سے اسلام آباد پہنچا دی ہے۔

16نومبر سے چیمپئنز ٹرافی ٹور کا آغاز اسکردو سے ہوگا،اسکردو کے بعد چیمپئنز ٹرافی کو کے ٹو بیس کیمپ لے جایا جائے گا۔

گورنر پنجاب کی گاڑی موٹر وے پر حادثے کا شکار

پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان کے بغیر ٹرافی ٹور شروع ہو گا،آئی سی سی ٹورنامنٹ کے آغاز سے 4 ماہ پہلے شیڈول کا اعلان کرتا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے۔

کراچی اور کوئٹہ والے اپنے صوبوں میں احتجاج کریں،علیمہ خان

دوسری جانب آئی سی سی فی الوقت تمام بورڈ سے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے، ذرائع کا کہنا ہےآئی سی سی بھارتی کرکٹ بورڈ اور پی سی بی سے بھی بات چیت کررہا ہے، حتمی مشاورت کے بعد شیڈول جلد ریلیز کیا جائیگا۔

آئی سی سی نے پی سی بی کے خط کے بعد بی سی سی آئی سے رابطہ کیا ہے، کونسل حکام بی سی سی آئی سے انکار کی وجوہات اور متبادل تجاویز پر بات کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں