ہیری بروک پاکستان میں کھیلے گئے لگاتار 4 ٹیسٹ میچز میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

ہیری بروک

انگلینڈ کے ہیری بروک کرکٹ کی دنیا میں شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے پاکستان میں کھیلے گئے لگاتار 4 ٹیسٹ میچز میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن غیرمعمولی کارنامہ اپنے نام کرنے والے 25 سالہ ہیر ی بروک نے 2022 میں اپنے گزشتہ دورہ پاکستان کے دوران تین سنچریز اسکور کی تھیں۔

قبل ازیں برائن لارا، جیک کیلس، ڈیوڈ وارنر اور کین ولیمسن نے پاکستان کے خلاف مسلسل چار ٹیسٹ سنچریز اسکور کیں، تاہم ہیر ی بروک پاکستان کی سرزمین پر یہ کارنامہ انجام دینے والے واحد کھلاڑی ہیں۔

ملتان ٹیسٹ ، جوروٹ اور ہیری بروک کی شاندار ڈبل سنچریاں، انگلینڈ کو برتری حاصل

2022 میں اوول گراؤنڈ پرجنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ہیر ی بروک نے اسی برس دورہ پاکستان میں پنڈی ٹیسٹ میں 153، ملتان ٹیسٹ میں 108 اور پھرکراچی ٹیسٹ میں 111 رنز بناکر مسلسل 3 میچز میں سینچریز اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ہیری بروک کا ٹیسٹ میں بہترین اسکور 186 رنز ہے جو انہوں نے گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے خلاف ولنگٹن میں اسکور کیا لیکن پاکستان کے خلاف وہ اپنا بہترین اسکور بھی بہتر کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں