پاکستانی نژاد ہالینڈ کے سابق کرکٹر، تجزیہ کار عاصم خان دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کرگئے ہیں۔
اسٹالینز چیمپئنزون ڈے کپ سے باہر ہو گئی
عاصم خان 14 فروری 1962 کو لاہورمیں پیدا ہوئے۔ نیدرلینڈز میں وہ VRA، گاندھی، کمپونگ اور VVV کے لیے کھیلے، 1994 اور 2002 کے درمیان انہوں نے ڈچ قومی ٹیم کے لیے 51 بار کھیلا۔
24 مئی 1997 کو عاصم کا بہترین وقت تھا۔ کوالالمپور میں مشرقی اور وسطی افریقہ کے خلاف آئی سی سی ٹرافی کے میچ میں، عاصم نے 7.2 اوورز میں9 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں جو اب تک کسی آئی سی سی ٹرافی میچ میں بہترین باؤلنگ کے اعداد و شمار ہیں۔
لبنان کا سفر نہ کریں ، پاکستانیوں کو مشورہ
افریقی ٹیم 26 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی ، اس میچ میں عاصم کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔وہ ہالینڈ کی انڈر 19 ٹیم کے کوچ بھی رہے۔
ان کے انتقال پر کرکٹ حلقوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔