ایک دن آرام ، سری لنکا اور نیوزی لینڈ میں گال ٹیسٹ 5 کے بجائے 6 روز تک کھیلا جائیگا

گال ٹیسٹ

کرکٹ میں ایک ٹیسٹ میچ عام طور پر 5 دن کا ہوتا ہے لیکن سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان گال ٹیسٹ میچ 5 کے بجائے 6 روز تک کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 18 ستمبر سے گال کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوا تاہم یہ ٹیسٹ میچ 5 کے بجائے 6 روز یعنی 23 ستمبر تک شیڈول ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی غنڈہ گردی، بنگلا دیش اور سری لنکا کو دھمکی دے دی

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے گال ٹیسٹ میچ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میچ میں ایک  آرام کا دن دیا گیا ہے اسلئے یہ ٹیسٹ میچ پانچ کے بجائے چھ دن کا ہو گا۔

گال ٹیسٹ میں 3 دن کا کھیل ہوچکا ہے اور ہفتے کو سری لنکا میں صدارتی انتخابات کی وجہ سے اس میچ کے چوتھے دن پر ایک ریسٹ ڈے رکھا گیا۔


متعلقہ خبریں