لاہور، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اہم عہدوں پر تقرریوں اور ممکنہ تبدیلیوں کے حوالے سے اہم اجلاس قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق ٹیسٹ کپتان عاقب جاوید، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور سابق کپتان سرفراز احمد بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران قومی ٹیم کے مستقبل، قیادت اور کوچنگ ڈھانچے سے متعلق مختلف امور زیر غور آئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ٹیسٹ کپتانی کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے اور سلمان علی آغا کو شان مسعود کی جگہ قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے مشاورت جاری ہے اور حتمی فیصلہ جلد سامنے آ سکتا ہے۔
نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور معروف بلے باز کین ولیمسن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
ذرائع کے مطابق کوچنگ اسٹاف سے متعلق بھی اہم فیصلے متوقع ہیں، جن کے تحت ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ سیٹ اپ میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔
کرکٹ حلقوں کی نظریں اس اجلاس کے نتائج پر مرکوز ہیں کیونکہ ان فیصلوں سے قومی ٹیم کی آئندہ حکمت عملی اور کارکردگی پر اہم اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔
