واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے پر کل دستخط کیے جائیں گے، جسے انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق معاہدے پردستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھول دیا جائے گا، جس سے عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس معاہدے میں کسی قسم کا مالی لین دین شامل نہیں ہوگا۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ معاہدے کے تحت ایران کے پہاڑوں کے نیچے گہرائی میں محفوظ افزودہ یورینیم کو نکالا جائے گا اور جوہری سرگرمیوں سے متعلق متعدد معاملات پر پیش رفت ہوگی۔
ایران نے ایم او یو پر دستخط سے متعلق نئی وضاحت جاری کردی
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ان کا معاہدہ سابق صدر باراک اوباما کے دور میں ہونے والے جوہری معاہدے سے بالکل مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاہدہ امریکا کے مفادات اور خطے میں استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ مستقبل میں ایران اور مشرق وسطیٰ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں، امید ہے سارا عمل تیزی اور آسانی سے مکمل ہو گا، ایسا نہ ہوا تو ہمارے پاس متبادل راستہ موجود ہے۔
دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے پیراگوئے کو 1-4 سے شکست دینے پر امریکی فٹبال ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔
