آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔
پہلی مرتبہ آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ کی انعامی رقم کو مردوں کے برابر رکھا ہے،اب ویمنز ٹیم کو مردوں کے برابر انعامی رقم ملے گی۔
آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ،کامیاب نہیں ہونے دیں گے،علی امین گنڈاپور
انعامی رقم میں 225 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی انعامی رقم کو 79 لاکھ 58 ہزار 80 ڈالر کر دیا گیا ہے،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو 23 لاکھ 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔
ورلڈ کپ کی رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 70 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی،سیمی فائنلسٹ ٹیموں کو 6 لاکھ 75 ہزار ڈالرز کی رقم دی جائیگی،گروپ اسٹیج میں میچ جیتنے پر ٹیم کو 31 ہزار 154 ڈالرز کی رقم ملے گی۔
پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی
ورلڈ کپ میں شریک 10 ٹیموں کو کم سے کم 1 لاکھ 12 ہزار 500 ڈالرز یقینی ہیں،میگا ایونٹ میں پانچویں سے آٹھویں نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 2 لاکھ 70 ہزار ڈالرز جبکہ نویں اور دسویں پوزیشن والی ٹیموں کے حصے میں 1 لاکھ 35 ہزار ڈالرز آئیں گے۔