چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کا اعلان

پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے جاری شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا، چیمپئنز ون ڈے کپ میں 5ٹیمیں حصہ لیں گے۔

اپنی چھت اپناگھر اسکیم میں آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ

پی سی بی ترجمان کے مطابق ٹورنامنٹ میں ملک کے 150 بہترین کرکٹرز حصہ لیں گے ، چیمپئنز ون ڈے کپ کاافتتاحی میچ12ستمبر کو پنتھرزاور وولوز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل اتوار 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب چیمپئنز کپ ٹیم کے پانچوں مینٹورز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کریں گے۔

پی سی بی 3 سالہ معاہدے کے تحت پانچوں مینٹورز کو سالانہ 50 لاکھ روپے ادا کرے گا۔ حکام کو سابق اسٹارز کی مدد سے نئے ٹیلنٹ کے حصول کی امید ہے۔ یوں تین سال میں ہر سابق اسٹار ڈیڑھ کروڑ روپے حاصل کر پائے گا۔

قانون میں ترامیم منظور، بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار

پی سی بی کا کہنا ہے کہ مینٹورز کا کام ٹیلنٹ کی نشاندہی اور اسے نکھارنا ہے، چیمپئنز کپ کی ہر ٹیم کے ساتھ 10 رکنی سپورٹنگ اسٹاف موجود ہوگا۔ ان میں ہیڈ کوچ، نائب کوچ، منیجر و دیگر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ روز چیمپئنز کپ ٹیم کے مینٹورز کا اعلان کیا تھا۔ ان میں مصباح الحق، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد، وقار یونس اور شعیب ملک شامل ہیں۔شعیب ملک اور سرفراز احمد کرکٹ کھیلنے کے ساتھ مینٹور کے فرائض بھی سرانجام دیں گے۔


متعلقہ خبریں