حکومت فوری طور پر نئے چیف جسٹس کے نام کا اعلان کرے، عمر ایوب

umar ayub

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر نئے چیف جسٹس کے نام کا اعلان کرے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو موجودہ صورت حال میں فوری طور پر نئے چیف جسٹس کے نام کا اعلان کرنا چاہیے۔ اگر اس حوالے سے کوئی قانون سازی کی گئی تو شدید احتجاج کریں گے۔

عمر ایوب نے حاجی امتیاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے اور انہیں اجلاس میں طلب کرنے پر اسپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھی روایت ہے جس پر میں ایاز صادق کی تعریف کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کچے کے علاقے میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ واقعے پر آئی جی پنجاب پولیس کو بر طرف کیا جائے۔

اپوزیشن لیڈر نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف 8 ستمبر کو ہر حال میں دھوم دھام سے جلسہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان سے اٹھتی لال آندھی اب سائیکلون بن رہی ہے، خواجہ سعد رفیق

قبل ازیں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جو حالات ہیں اس پر ایوان میں بحث ہونی چاہیے۔ بطور اپوزیشن لیڈر دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے اور ہماری آواز کچلی جا رہی ہے۔ جب اپوزیشن کو کچلیں گے تو جمہوریت نہیں فسطائیت ہو گی۔ ان ملکی حالات کے باوجود اجلاس میں بات نہیں ہو رہی۔ جب حکومت عوام کی آواز نہیں سنے گی تو لاقانونیت بڑھے گی۔

عمرایوب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی سماعت تھی اس لیے جلسہ منسوخ کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے تنبیہ کی کہ آخری بار جلسہ منسوخ کر رہے ہیں۔ 8 ستمبر کا جلسہ ہر صورت ہو گا جس کی این او سی ہمارے پاس ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں