وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں5،5روپے فی لیٹر کمی کردی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 5 روپے کی کمی کیساتھ 409 روپے 58 پیسے ہو گئی۔اسی طرح پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 5 روپے کی کمی کیساتھ 409 روپے 78 پیسے ہو گئی۔
سپلائی راستے معمول پر آتے ہی تیل قیمتوں پر دباؤ کم ہوجائیگا،امریکی وزیر خزانہ
دوسری جانب علاقائی سطح پر پیٹرول کی قیمتوں کے تقابلی جائزے میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول خطے کے کئی ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں زیادہ مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔ جس سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمت تقریباً 410 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے، جبکہ سری لنکا میں پیٹرول تقریباً 370 روپے، چین میں 360 روپے، بھارت میں 302 روپے اور بنگلا دیش میں 288 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان اور مالدیپ میں بھی پیٹرول کی قیمتیں پاکستان سے کم ہیں، جبکہ ایران میں حکومتی سبسڈی کے باعث ایندھن انتہائی کم نرخوں پر دستیاب ہے۔
بھارت میں4 سال بعدپیٹرول اور ڈیزل صرف تین روپے مہنگا:اپوزیشن،عوام سڑکوں پرنکل آئی
دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ جہاں صارفین پاکستان اور دیگر ممالک میں پیٹرول کی قیمتوں کے فرق پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
