مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اورسابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران انتقال کرگئے۔
ملک ندیم کامران طویل علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج رہے۔ان کی نماز جنازہ آبائی شہر ساہیوال میں ادا کی جائیگی ،ملک ندیم کامران پارلیمانی سیکرٹری جنگلات ملک قاسم ندیم کے والد تھے۔
پی ٹی آئی کے اہم رہنما حافظ عدنان خان انتقال کر گئے
وزیراعلی ٰ پنجاب مریم نواز نے سابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے مرحوم ملک ندیم کامران کے اہلخانہ اور دیگر سوگواران سے اظہارہمدردی و تعزیت کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملک ندیم کامران کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک ندیم کامران کارکن دوست عوامی رہنما تھے ،مرحوم کی مسلم لیگ ن کیلئے پارٹی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
