ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی کا بڑا نیٹ ورک چلانے والی گرفتار خاتون ملزمہ پنکی کے معاملے پر تفتیش کےلئے ایک بڑی ٹیم بنائی ہےجس کی سربراہی وہ خود کریں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملزمہ کے خلاف سندھ میں بیس اور لاہور میں تین کیس ہیں۔ نو کیسز میں ملزمہ کی گرفتاری ظاہر کی ہے۔ ملزمہ 2014 سے کام کررہی ہے۔ 2018 سے اس نے کراچی میں کام شروع کیا۔ ریڈار پر آئی تو لاہور چلی گئی۔ گرفتار ملزمہ کے فون سے آٹھ سو انہتر فون نمبرز ملے ہیں۔
کوکین ڈیلر پنکی کی گرفتاری اور لاپتہ ہونے کی درخواست کہاں دائر ہوئی؟وکیل نے بتادیا
12مئی کی صبح خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی،کارروائی میں بااثر خاتون سمیت کوکین ڈیلر کوگرفتارکیاگیا ،تحقیقات میں کوتاہی پر افسران معطل کئے گئے ،بااثرمنشیات فروش خاتون ملزمہ کی گرفتاری میں غیرذمہ داری پر3اہلکاروں کو معطل کیاگیا۔
بااثر منشیات فروش خاتون ملزمہ کے نیٹ ورک میں 20 خواتین شامل ہیں،کارروائی کےدوران نائن ایم ایم پستول برآمدہوا،منشیات فروش خاتون کےخلاف تھانہ گارڈن میں ایف آئی آردرج ہے،خاتون ملزمہ کواسی دن عدالت میں پیش کیا گیا۔
