چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت پیپلز پارٹی کا منشور ہے،پسماندہ علاقوں میں بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنارہےہیں۔
کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام تک صحت سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے،اس وقت خطے اور پاکستان میں مشکلات ہیں،مشکلات کےباعث معاشی مسائل کاسامنا ہے،مشکلات کی وجہ سےمعاشی مسائل کابھی سامنا ہے۔
بلاول بھٹو نے شازیہ مری کو پریس کانفرنس کے دوران جھاڑ پلادی
مفت اورمعیاری علاج پاکستان کےہرشہری کاحق ہے،امیراورغریب کیلئےصحت سہولیات میں تفریق نہیں ہونی چاہئے،پیپلزپارٹی نےہمیشہ صحت کےپبلک سیکٹرپرفوکس کیا،میری کوشش رہی ہےکہ عوام کومفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

تعلیم اورصحت کے شعبے کا براہ راست تعلق عوام سے ہوتاہے ،صوبہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے،ہرشہری کومفت اورمعیاری علاج اس کی دہلیزپرمیسر آئے۔
وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی نے5سال میں تمام منصوبےمکمل کرنےکاوعدہ کیاہے،آج تقریباً10منصوبوں کاافتتاح کررہا ہوں،ترقیاتی منصوبوں کے دوسرے مرحلے کیلئے بھی جلد دوبارہ آؤں گا۔
10منصوبوں کاباقاعدہ افتتاح عید کےبعد کیاجائےگا،متوسط وار نچلے طبقے کوصحت سہولیات انکے گھر کی دہلیز تک پہنچائیں گے،پیپلزائیر ایمبولینس سے عام آدمی کو سہولت ملے گی،ایئرایمبولینس سروس صوبہ بلوچستان کی ضرورت تھی۔

کوئٹہ میں ٹراماسینٹردیکھ کربہت متاثر ہوا،160بی ایچ یوز کاافتتاح کروایاہے،غریب ہونےکامطلب یہ نہیں کہ آپ کاعلاج نہیں ہوسکتا،نوجوان ڈاکٹرسےملاجوسعودی عرب سےآکراب کوئٹہ ٹراما سینٹرمیں خدمات انجام دےرہاہے۔
