پاکستانی ویمن ٹیم کی کپتان نے ٹی 20انٹرنیشنل میں تیز ترین نصف سنچری بنا ڈالی۔
فاطمہ ثنا نے 10چوکے اور2چھکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی،فاطمہ ثنا نے زمبابوے کے خلاف 15 گیندوں پر نصف سنچری بنائی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی سوفی ڈیوائن نے18گیندوں پر نصف سنچری کی تھی۔

زمبابوے کو دوسرے میچ میں بھی شکست،پاکستان ویمن ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
پی سی بی نے اس کارنامے پر فاطمہ ثنا کو مبارکباد پیش کی ہے ،ساتھی کھلاڑیوں نے بھی گلے لگا کر مبارکباد دی۔
