پنجاب حکومت نےصوبے بھر میں مارکیٹس کے اوقات کار میں نرمی کر دی، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلز،ریسٹورنٹس اورفوڈ آؤٹ لیٹس کوبھی اوقات کار کی بندش سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ بعدازاں مشیروزیراعلیٰ ذیشان ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے دکانوں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو یکم جون 2026 تک مقررہ اوقاتِ بندش سے استثنیٰ دے دیا۔
علاقائی صورتحال کےپیش نظرقوم پیٹرول کی بچت اورکفایت شعاری مہم میں حصہ ڈالے،وزیراعظم
تاجر برادری اور تاجر تنظیموں کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ عید تک اوقات کار میں تبدیلی کی جائے،وزیراعلیٰ مریم نواز نے عید کی آمد کے حوالے سے عوام اور تاجروں کی سہولت کیلئے اوقات کار میں تبدیلی کی۔
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر لاہور نے بھی شہر میں کاروباری مراکز رات 10بجےتک کھلے رکھنے کااعلان کردیا، اپنےبیان میں انہوں نے کہا کہ اقدام کا مقصد تاجر برادری کوریلیف فراہم کرناہے۔
کفایت شعاری مہم میں بڑی پیش رفت، سینیٹ سیکرٹریٹ نے ساڑھے 26 کروڑ قومی خزانے میں جمع کرا دیئے
تاجر برادری کے دیرینہ مطالبے پر خصوصی رعایت کا اعلان کیاگیا،مارکیٹوں کے اوقات میں توسیع کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی۔
