پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹی 20سیریز میں زمبابوے کو وائٹ واش کردیا۔زمبابوے کو آخری میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تیسرے ٹی 20 میں پاکستان ویمن نے زمبابوے ویمن کو133رنز سےشکست دے دی،224رنز کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم90رنز ہی بناسکی۔زمبابوے کی 7بیٹرز سنگل فگرمیں آؤٹ ہوئیں۔
پاکستانی ویمن ٹیم کی کپتان نے ٹی ٹوئنٹی میں تیزترین ففٹی کا ریکارڈبنا دیا
قبل ازیں پاکستان ویمنز ٹیم نے20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 223رنز بنائے،فاطمہ ثنا 62رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں ،فاطمہ ثنا نے 19گیندوں پر 62،سائرہ جبین نے 32گیندوں پر 50رنز بنائے،عائشہ ظفر45،منیبہ علی نے 22رنز اسکور کئے۔

کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹی 20سیریز 0۔3سے اپنے نام کرلی۔اس سے قبل پاکستان ویمن ٹیم نے زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں بھی وائٹ واش کیاتھا۔
علاوہ ازیں خاتون اول آصفہ بھٹو کراچی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچیں،میچ کے اختتام پر آصفہ بھٹو نے دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی :پاکستان ویمن ٹیم کی شاندار فتح
خاتون اول آصفہ بھٹو نے کھلاڑیوں سے گفتگو بھی کی،انہوں نے سیریز جیتنے پر پاکستان ویمن ٹیم کو مبارکباد دی۔
