ملک میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ آنے میں تاخیر کا امکان ظاہر کردیا گیا۔
میڈیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ملک میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ آنے میں تاخیر کا امکان ہے، نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ منظوری کیلئے حکومت کو بھیج دیئے تھے تاہم حکومت نے ڈیزائن میں کچھ تبدیلیاں اور مزید بہتر کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کو واپس بھیجے ہیں۔ اسٹیٹ بینک اس پر کام کر رہا ہے ،نئے نوٹ کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔
نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا آسان طریقہ
انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک کی اصلاحات سے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئی ہے،گزشتہ مالی سال 38 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں،رواں مالی سال ترسیلات زر 41 ارب ڈالر سے زائد آئیں گی۔
رواں مالی سال کے 9 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے،مالی سال کے بقیہ3 ماہ میں خام تیل کی قیمتیں کرنٹ اکاؤنٹ کو متاثر کر سکتی ہیں،رواں مالی سال مجموعی کرنٹ اکاؤنٹ کم ترین خسارے میں رہے گا۔
اسٹیٹ بینک کا تخمینہ ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ 0 سے 1 فیصد خسارے میں رہے گا،3سال میں پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 17 ارب ڈالر ہو گئے۔
5 ہزار کا نوٹ ختم ہو گا یا نہیں؟ نئے کرنسی نوٹوں کے بارے میں تفصیلات
اسٹیٹ بینک نے کوشش کی ہے کہ بیرونی قرضوں کو کنٹرول میں رکھا جائے،4سال قبل حکومت اور اسٹیٹ بینک کا مجموعی بیرونی قرضہ 102 ارب ڈالر تھا،مارچ 2026میں بیرونی قرضے 103 ارب ڈالر ہیں،گزشتہ چار سالوں میں پاکستان کے مجموعی بیرونی قرضے تقریباً مستحکم رہے۔
