بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے بیٹے نے امریکہ سے متعلق اپنی والدہ سے منسوب بیان کی تردید کی ہے۔
صجیب واجد کا کہنا ہے کہ میری امی سے بات ہوئی انہوں نے ایسا کوئی بھی بیان دینے کی تردید کی ہے۔
استعفے سے متعلق والدہ کا حالیہ بیان سراسر جھوٹ اور من گھڑت ہے۔ میری والدہ نے نہ تو ڈھاکہ چھوڑنے سے پہلے اور نہ ہی بعد میں کسی کو کوئی بیان دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے لیبر قانون میں اہم تبدیلیاں کردیں
شیخ حسینہ واجد کے بیٹے نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ بغیر تصدیق کیے کوئی بھی بیان جاری نہ کریں۔ ہم سب کو حالات کی کشیدگی اور نزاکت کا احساس کرنا چاہیے۔
یاد رہےبھارتی میڈیا نے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حسینہ واجد مستعفی ہونے سے پہلے اپنی آخری تقریر میں عوام کو امریکی سازش سے آگاہ کرنا چاہتی تھیں کہ فضائی اڈہ بنانے کے لیے جزیرہ نہ دینے کی پاداش میں ان کی حکومت ختم کی گئی ہے۔