ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آبنائے ہرمز سے متعلق بیان پر جواب دیا ہے۔
عباس عراقچی نے ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ کی پرانی ویڈیو بھی لگائی، جس میں ٹرمپ نے غلطی سے آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دیا تھا، پھر کہا تھا بڑی غلطی ہو گئی۔
عباس عراقچی نے کہا ‘امریکی صدر پینٹاگون کی گھڑی ہوئی اصطلاح کے بجائے خلیج فارس کی درست استعمال کرتے، ہرمز کو کسی اور نام سے پکارنا واقعی ایک سنگین غلطی ہے۔
Today is Persian Gulf Day in Iran, marking our ancestors' expulsion of Portuguese from Strait of Hormuz 400 years ago.
POTUS uses the correct term “Persian Gulf", not the Pentagon’s fake version. But calling Hormuz anything else is indeed a "terrible mistake". pic.twitter.com/KcGwj83W2B
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) April 30, 2026
واضح رہے امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ بھی شیئر کیا ہے جس میں آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ کا نام دیا گیا ہے۔
