وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، ون کانسٹیٹوشن ایونیو کو لیز پر لینے والی کمپنی نے قوانین توڑے۔
پریس کانفرنس کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ 3 بڑی کمپنیوں نے ون کانسٹیٹوشن ایونیو کی جگہ ہوٹل بنانے کیلئے لیز پر لی۔ ریڈ زون میں 70 ہزار روپے اسکوائر فٹ لیز پر لیا گیا۔
ہم نے اپنی سیاست نہیں بلکہ ریاست بچائی، طلال چودھری
انہوں نے کہا کہ پلاٹ کی بنیاد پر بینک آف پنجاب سے قرض لیا گیا۔ بینک کی اقساط نہ دینے پر گروپ ڈیفالٹ ہو گیا۔ بی این پی گروپ کو نیب نے ڈیفالٹ ہونے پر طلب کیا۔ اپارٹمنٹس کا اشتہار دیا گیا جبکہ عدالت نے اپارٹمنٹس بنانے سے منع کیا تھا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ 2016 میں لیز معاہدہ کینسل کرکے سی ڈی اے نے ون کانسٹیٹوشن ایونیو کا کنٹرول لیا، حکومت تجاوزات کیخلاف بلا تفریق کام کررہی ہے، 20 سال میں ریاست اپنی رٹ قائم نہیں کر پائی تھی، امیر ہو یا غریب سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہو گا۔
