بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر ناہید رانا نے پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل سے قبل پشاور زلمی کو جوائن کر لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ناہید رانا کو پی ایس ایل فائنل میں شرکت کی منظوری دی، جس کے بعد وہ زلمی اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔
Thank you Brother Tamim for permitting Nahid Rana to feature for Peshawar Zalmi in the #PSL11 final match InshaAllah. https://t.co/QxptnZFTYh
— Javed Afridi (@JAfridi10) April 29, 2026
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ ناہید رانا کو فائنل میں کھیلنے کی اجازت دینے پر وہ بنگلہ دیشی کپتان تمیم اقبال کے شکر گزار ہیں اور یہ زلمی فینز کے لیے خوشی کی خبر ہے۔
واضح رہے ناہید رانا نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے باعث بنگلہ دیش چلے گئے تھے تاہم اب وہ پی ایس ایل فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔
