انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ کی سالانہ اپ ڈیٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ جنوبی افریقا نے دوسری اور بھارت نے تیسری پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔
انگلینڈ چوتھے اور نیوزی لینڈ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ تازہ رینکنگ میں پاکستان ٹیم نے ایک درجہ ترقی حاصل کرتے ہوئے ساتویں سے چھٹے نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔
اس بہتری کے ساتھ ہی پاکستان نے سری لنکا کو پیچھے چھوڑ کر چھٹی پوزیشن اپنے نام کر لی۔
پی ایس ایل فائنل ، بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر ناہید رانا نے پشاور زلمی کو جوائن کر لیا
رینکنگ میں یہ پیش رفت پاکستان ٹیم کی حالیہ کارکردگی کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے، جہاں کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں بہتر کھیل پیش کیا۔
ماہرین کے مطابق اگر ٹیم اپنی موجودہ فارم برقرار رکھتی ہے تو آئندہ رینکنگ میں مزید بہتری کے امکانات روشن ہیں۔ دوسری جانب سری لنکن ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلی گئی ہے، جس کے باعث ایشیائی ٹیموں کے درمیان مقابلہ مزید دلچسپ ہو گیا ہے۔
