امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے جدید جنگی حکمت عملی کو فروغ دینے کیلئے مصنوعی ذہانت کے میدان میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے سات معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے طے کر لیے ہیں۔
ان کمپنیوں میں اسپیس ایکس، اوپن اے آئی، گوگل، این ویڈیا، مائیکروسافٹ اور ایمیزون شامل ہیں۔
پینٹاگون کے مطابق یہ شراکت داریاں امریکی فوج کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے اور اسے “اے آئی فرسٹ” لڑاکا قوت کے طور پر ابھارنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
معاہدوں کے تحت ڈیٹا اینالٹکس، خودکار نظام، ڈرون ٹیکنالوجی اور سائبرسکیورٹی جیسے شعبوں میں جدید اے آئی حل متعارف کرائے جائیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف جنگی صلاحیت میں اضافہ ہوگا بلکہ فیصلہ سازی کے عمل کو بھی تیز اور مؤثر بنایا جا سکے گا۔
ماہرین کے مطابق یہ معاہدے مستقبل کی جنگوں میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتے ہیں، جہاں اے آئی کو مرکزی حیثیت حاصل ہوتی جا رہی ہے۔
