متحدہ عرب امارات نے ایران، لبنان اور عراق کے لئے اپنے شہریوں کے سفر پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان ممالک میں مقیم یا زیرِ سفر اماراتی شہریوں کو فوری طور پر وطن واپس آنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں جاری سکیورٹی صورتحال اور حالیہ علاقائی پیشرفت کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
یو اے ای:پاکستانی سفارتخانےمیں پاسپورٹ کی پراسیسنگ معطل
اماراتی حکام نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور اپنی حفاظت کو ترجیح دیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران، لبنان اور عراق میں موجود اماراتی شہری جلد از جلد ان ممالک کو چھوڑ دیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں وزارت خارجہ سے رابطہ کریں۔
