پشاور میں گیس بحران نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے جہاں وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور صوبے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ نے مؤقف اختیار کیا کہ سی این جی اسٹیشنزکی بندش کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگرشعبے متاثر ہو رہے ہیں۔
وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کو برقرار رکھنے کا فیصلہ
تاہم وفاقی وزیر پیٹرولیم نے واضح کیا کہ ملک میں گیس کی شدید کمی ہے جس کے باعث اضافی گیس فراہم کرنا ممکن نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی کی درآمد کے بعد صورتحال میں بہتری آنے کی صورت میں خیبر پختونخوا کو اضافی گیس دینے پر غور کیا جا سکتا ہے۔
اس پیشرفت کے بعد صوبے میں توانائی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ عوامی مشکلات میں اضافے کا بھی امکان ہے۔
