وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ رنگ روڈ مسنگ لنک کے باعث پیدا ہونے والے زمین کے مسائل کو بہتر حکمت عملی کے تحت حل کیا جائے گا تاکہ منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔
پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ماضی میں پشاور کو بی آر ٹی جیسا بڑا منصوبہ دیا گیا جو آج غریب اور متوسط طبقے کیلئے ایک اہم سفری سہولت بن چکا ہے۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی سے روزانہ ہزاروں شہری مستفید ہو رہے ہیں اور یہ منصوبہ عوامی فلاح کے وژن کا عکاس ہے۔
قبائلی سردار شناختی کارڈ اور ڈومیسائل کی تصدیق کے اہل نہیں ، وفاقی آئینی عدالت
انہوں نے مزید کہا کہ اب پشاورکی ترقی کیلئے 200 ارب روپے کاری وائٹلائزیشن پیکج دیا گیا ہے جس کے تحت شہر کے انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اوردیگر بنیادی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
سہیل آفریدی نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر اس ترقیاتی پیکج کو برداشت نہیں کر پا رہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی بھی ان پر کرپشن ثابت کر دے تو وہ فوراً اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ان کی سیاست کا محور صرف عوامی خدمت ہے۔
