وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران رحمت کارڈ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس فلاحی منصوبے کیلئے صوبائی زکوٰۃ فنڈ سے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس کے تحت 50 ہزار بیواؤں اور یتیم بچوں کوایک لاکھ روپے فی کس مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
حکام کے مطابق مستحق افراد کے انتخاب کا عمل شفاف بنانے کیلئے پنجاب سماجی واقتصادی رجسٹری کے ڈیٹا بیس سے مدد لی جائے گی جبکہ ہر ضلع کیلئے مخصوص کوٹے کے تحت حتمی فہرست تیار کی جائے گی۔
کرپشن ثابت کریں، میں خود استعفیٰ دے دوں گا، سہیل آفریدی
اس اقدام کا مقصد مستحق خاندانوں تک براہ راست مالی معاونت کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ کسی قسم کی بدعنوانی یا سفارش کا امکان ختم کیا جا سکے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ رحمت کارڈ پروگرام کا بنیادی مقصد معاشرے کے کمزور طبقات، خصوصاً بیواؤں اور یتیم بچوں کو معاشی تحفظ اور سماجی وقار فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی مستحق فرد کو تنہا نہیں چھوڑے گی اورفلاحی ریاست کے تصورکوعملی شکل دی جا رہی ہے، یہ پروگرام عوامی خدمت کے نئے دور کا آغاز ہے جس سے ہزاروں خاندانوں کو ریلیف ملے گا۔
