مبینہ طور پر ہوٹل کے باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے پر سری لنکا کے دو انڈر 19 کرکٹرز کو گرفتار کر لیا گیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کرکٹرز باقی ٹیم کے ساتھ کولمبو کے ہوٹل میں مقیم تھے۔
دونوں کرکٹرز کو رواں ہفتے گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں کو 5 لاکھ سری لنکن روپے کے عوض ذاتی ضمانت پر رہا بھی کر دیا گیا۔
ڈسپلن کی خلاف ورزی ، بھارتی کرکٹر ریان پراگ پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ
ہوٹل میں خاتون نے کرکٹرز پر الزام لگایا کہ اس کی باتھ روم میں موبائل فون سے ویڈیو بنائی گئی۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے کہ ویڈیوز کو کہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ تو نہیں کیا گیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق کرکٹرز کو دوبارہ 25 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سری لنکا کرکٹ نے تاحال کوئی ڈسپلنری ایکشن نہیں لیا۔
