عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گزشتہ کئی روز سے کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ ، 83 ہزار 962 روپے ہو گئی۔
سونا پھر مہنگا ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
اسی طرح 10 گرام سونا 3 ہزار 772 روپے مہنگا ہو گیا جس سے 10 گرام سونا 4 لاکھ ، 14 ہزار 919 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 44 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 616 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
