راجستھان رائلز کے کپتان ریان پراگ کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سزا سنا دی گئی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق پراگ کو آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کیخلاف نیو چندی گڑھ میں میچ کے دوران ڈریسنگ روم میں ویپ استعمال کرتے ہوئے پایا گیا تھا جس پر انہیں میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔
Rajasthan Royals captain Riyan Parag has been fined 25% of his match fee and has been handed one demerit point after being caught using a vape inside the dressing room pic.twitter.com/PDJAr5Q3jv
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) April 30, 2026
ریان پراگ نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کی جانب سے دی گئی سزا کو قبول کر لیا۔
بورڈ نے واضح کیا کہ معاملے کی مزید جانچ جاری ہے ، آئی پی اہل کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے ٹیم، آفیشلز اور کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کے آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔
