کابینہ ڈویژن نے گریڈ 22 کے سینئر افسر ندیم محبوب کو سیکریٹری میری ٹائم افیئرز ڈویژن کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وہ یہ اضافی ذمہ داریاں تین ماہ کے لیے یا مستقل تقرری تک انجام دیں گے۔
ذرائع کے مطابق ندیم محبوب اس وقت سیکریٹری وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کے عہدے پرتعینات ہیں اوراپنی موجودہ ذمہ داریوں کیساتھ ساتھ میری ٹائم افیئرز ڈویژن کے ا مور بھی سنبھالیں گے۔
وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کو سی این جی اسٹیشنز کیلئےگیس دینے سے انکار کردیا
حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد اہم انتظامی امور کو بلا تعطل جاری رکھنا اور پالیسی معاملات میں تسلسل برقرار رکھنا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس طرح کی عارضی تقرریاں سرکاری محکموں میں خلا کو پُر کرنے اور انتظامی امور کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے کی جاتی ہیں۔
