اسلام آباد میں پیٹرول کی مبینہ قلت کی خبروں کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد پیٹرول پمپس کا رخ کرنے لگی، جس سے مختلف علاقوں میں غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔
تاہم ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شہر میں پیٹرول کی کوئی کمی نہیں اور تمام پیٹرول پمپس پر ایندھن وافر مقدار میں دستیاب ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں کہ کل سے پیٹرول کی فراہمی متاثر ہوگی، سراسر بے بنیاد اور افواہیں ہیں۔
آل پاکستان پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی خبروں کی تردید کردی
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور بلا ضرورت پیٹرول پمپس پر رش نہ کریں۔
انتظامیہ نے مزید کہا کہ اگر کوئی فیول پمپ شہریوں کو مقررہ مقدار سے کم پیٹرول فراہم کرے تو فوری طور پر اطلاع دی جائے تاکہ متعلقہ عناصر کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔
