تائیوان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تائیوان میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ زلزلے کی گہرائی 96 کلومیٹر تھی۔ جس کے باعث اس کے اثرات نسبتاً کم شدت کے ساتھ سطح پر محسوس ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا بیشتر افزودہ یورینیم اب بھی اصفہان کی سرنگوں میں موجود ہونے کا امکان ہے ، سربراہ آئی اے ای اے
ماہرین کے مطابق گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے عام طور پر جانی و مالی نقصان کا خطرہ کم ہوتا ہے، تاہم صورتحال کی مکمل تفصیلات مقامی حکام کی جانب سے جاری کی جائیں گی۔
