سعودی محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے وسط تک مملکت کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کر دیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے ریاض، مدینہ منورہ اور نجران ریجن میں موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاط اور ہدایات پر عمل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وزارت داخلہ نے نئے جدید ریجنل پاسپورٹ آفس میں آپریشنز کا آغازکردیا
بیان میں کہا گیا کہ موسم کی صورتحال سے متعلق ہدایات پر عمل کیا جائے، ڈیموں، وادیوں اور نشیبی مقامات کے قریب نہ جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور گرد ونواح میں موسلا دھار بارشوں کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوگئے تھے، جبکہ تین افراد سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے۔
ملتان: حضرت بہاالدین زکریاؒکےعرس پر کل عام تعطیل کا اعلان
ڈوبنے والوں میں 35 سالہ نوجوان اور 13 سالہ دو لڑکے شامل ہیں، جو وادی میں گرنے کے بعد سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے۔