ٹیکنوکریٹس کے انٹرویوز شروع ہو چکے ، 20 ستمبر تک نئی حکومت آ سکتی ہے ، شیخ رشید

شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت اپنا سامان باندھ رہی ہے ، 31 اگست کا دن بہت اہم ہے ، اگست اور ستمبر بہت بھاری ہے ، 20 ستمبر تک نئی حکومت آ سکتی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کے لیے انٹرویو شروع ہو چکے ہیں ، جو کچھ ہونے جا رہا ہے وہ بہت برا ہونے جا رہا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے پارٹی میں نہ رکھنے کا فیصلہ کیا تو پاکستان سے چلاجاؤں گا،شیر افضل مروت

انہوں نے کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ مجھے گیٹ نمبر 4 والے اٹھا کر لے جائیں گے۔ شہباز شریف نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے ، شہباز شریف کے پاس کچھ نہیں ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اپیل ہے کہ عام معافی کا اعلان کیا جائے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہم نے بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ میرا ایک بندے سے تعلق ہے پوری جماعت سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔

ہمیں ہمارا حق مل گیا، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرے، بیرسٹر گوہر

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ پولیس نے 10 لاکھ روپے لے کر 9 مئی کے مقدمات میں نام ڈالے۔ جو لوگ جیتے ہیں ان کو منصوبہ بندی کے تحت لایا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں