مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کی نمازجنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
2مسیحی شہداکی آخری رسومات راولپنڈی کے کرائسٹ چرچ میں ادا کی گئیں، سیاسی و عسکری قیادت شریک ہوئی۔شہداکو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ شہداکی فرض شناسی اور وطن کے دفاع کیلئے خدمات آئندہ نسلوں کیلئے مشعل راہ رہیں گی۔
مسلح افواج کی امن اور قومی خودمختاری کیلئے دی گئی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،وزیراعظم نے مشکل گھڑی میں شہداکے اہلخانہ کے ساتھ قوم کی یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا۔
