وزیراعظم نے اپنا گھر اسکیم میں شمولیت کے عمل کو مزید آسان بنانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر اپنا گھر اسکیم کے حوالے سے اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیراعظم کو اپنا گھر اسکیم کی اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔
ورلڈ بینک کی اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں دلچسپی، 100 ملین ڈالر فنڈز کے اجراء کی منظوری
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنا گھر اسکیم کے تحت اب تک مجموعی طور پر 11 ارب روپے کے قرضے دیئے جا چکے ہیں، مارچ میں قوائد و ضوابط آسان کرنے کے بعد درخواستوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔
ملک بھر سے اب تک 67ہزار900 افراد نے درخواستیں جمع کرائی ہیں،اسکیم کے تحت 16ہزار587 درخواستیں منظور اور 3ہزار146 افراد کو قرضے دیئے جا چکے ہیں،قرضوں کی فراہمی کیلئے ڈیجیٹل ہب اور سہولت ڈیسک قائم کیے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اپنا گھر اسکیم میں شہریوں کی بڑی تعداد کا حصہ لینا انتہائی خوش آئند ہے،اسی رفتار سے آگے بڑھے تو زیادہ سے زیادہ لوگوں کا اپنے گھر کا خواب پورا ہوگا۔
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ، ہاؤسنگ فنانس میں اوورسیز پاکستانی اور نجی شعبہ بھی شامل
اس اسکیم کی کامیابی سے تعمیرات کے شعبے میں تیزی آئے گی،صنعتوں کو فروغ ملے گا اور معاشی ترقی کی رفتار بڑھے گی،انہوں نے وزارت ہاؤسنگ اور اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی کہ اپنا گھر اسکیم کا درخواست فارم آسان فہم بنائیں۔
وزیر اعظم نے بینکوں کو اپنا گھر اسکیم کی درست درخواستوں کی منظوری کے عمل کو تیز،پورے ملک میں آگاہی مہم مزید تیزکرنے اورصوبوں کو ضلعی سطح پر اپنا گھر اسکیم کیلئے سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کی۔
