لاہور سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈ ز کی جانب سے نہم جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔
نتائج کا اعلان چیئرمین لاہور بورڈ زید بن مقصود نے صبح دس بجے لارنس روڈ پر واقع بورڈ کے دفتر میں کیا۔ امیدوار لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے آن لائن نتائج معلوم کر سکتے ہیں۔
نہم جماعت کے امتحان میں 2 لاکھ 87 ہزار اُمیدواروں نے حصہ لیا تھا جن میں ایک لاکھ 27 ہزار 836 امیدوار کامیاب ہوئے۔ امتحان میں کامیابی کا تناسب 44.5 فیصد رہا جبکہ امتحان میں 1 لاکھ 59 ہزار بچے فیل ہوئے ہیں۔
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس میں 33 فیصد کا اضافہ
دوسری طرف گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے 8 تعلیمی بورڈز کے میٹرک نتائج کا اعلان کیا گیا تھا جس میں طالبات نے میدان مار لیا۔ پشاوربورڈ کے تحت نویں، دسویں کے امتحانات میں 1 لاکھ 81 ہزار 842 طلبا و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا۔