تہران: ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر کے فرمان کے مطابق ایرانی فوج ہر قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
ایرانی آرمی چیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی فوج آج پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور منظم ہے۔ اور کسی بھی خطرے یا سازش کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈر کی رہنمائی اور عوام کے اعتماد کے ساتھ فوج اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ فوج ملک کی خودمختاری، سرحدوں کے تحفظ اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ جبکہ دفاعی صلاحیتوں میں مزید بہتری پر بھی مسلسل کام جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا وزٹ ویزے پر حج کی اجازت دینے سے انکار
انہوں نے کہا کہ ماضی کی جنگوں، خصوصاً 8 سالہ جنگ کے تجربات نے ایرانی فوج کو سکھایا ہے کہ دفاعی تیاری کو مضبوط رکھنا ناگزیر ہے تاکہ کسی بھی چیلنج کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔
