اسلام آباد میں چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کی منظوری سے ملازمین کے لیے اہم مالی ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے۔
جس کے تحت جوڈیشل اوریوٹیلیٹی الاؤنس میں بنیادی تنخواہ کے 50 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے اس حوالے سے باقاعدہ آفس آرڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
آفس آرڈرکے مطابق نئے الاؤنسزکا اطلاق وفاقی آئینی عدالت کے تمام ملازمین پرفوری طورپرہوگا، جس سے عملے کونمایاں مالی فائدہ حاصل ہوگا تاہم واضح کیا گیا ہے کہ اضافی الاؤنسزغیرمعمولی چھٹی کے دوران قابل قبول نہیں ہوں گے۔
پشاور ہائیکورٹ کا بڑا انتظامی فیصلہ، 51 جوڈیشل افسران کے تبادلے و تعیناتیاں
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان مالی مراعات کے اخراجات مالی سال 2025-26 کے مختص بجٹ سے پورے کیے جائیں گے تاکہ ادارے کے مالی نظم و ضبط کو برقراررکھا جا سکے۔
اسلام آباد میں ایڈیشنل رجسٹرارایڈمن نے اس فیصلے کا باضابطہ آفس آرڈرجاری کیا، جسے عدالتی ملازمین کے لئے ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
