پاکستانی کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے ایک اور تاریخی کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے دنیا کی پانچویں بلند چوٹی ماؤنٹ مکالو سر کر لی ہے۔
نیپال میں واقع یہ بلند و بالا چوٹی 8 ہزار 845 میٹراونچی ہے، جسے سر کرنا دنیا کے انتہائی مشکل کوہ پیمائی چیلنجز میں شمار کیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ساجد سدپارہ نے آج صبح 5 بجے ماؤنٹ مکالو کے سمٹ پر پہنچ کر پاکستان کا پرچم بلند کیا۔
پی ایس ایل 11 فائنل، شائقین کرکٹ کیلئے داخلے کے خصوصی راستوں کا اعلان
یہ کامیابی ان کے شاندار کیریئر میں ایک اور سنگ میل ہے کیونکہ یہ ان کی 8 ہزار میٹر سے بلند 10ویں چوٹی ہے جسے انہوں نے سر کیا ہے۔
ان کی اس کامیابی کو عالمی کوہ پیمائی حلقوں میں بھی سراہا جا رہا ہے اور اسے پاکستان کیلئے ایک بڑا اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔ ساجد سدپارہ مسلسل بلند چوٹیوں کو سرکرکے پاکستانی کوہ پیمائی کی تاریخ میں نمایاں مقام حاصل کر رہے ہیں۔
