ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔
فی تولہ سونے کے نرخ میں 200 روپے کمی ہونے سے نئے فی تولہ نرخ 4 لاکھ 83 ہزار 762 روپے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 172 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 747 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 2 ڈالرکی کمی ہونے سے فی اونس سونا 4614 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔
ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 193 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 8014 روپے ہوگئی ہے۔
