پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انعامی رقم کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پہلی بار فاتح ٹیم کو 5 لاکھ امریکی ڈالر کی خطیر رقم دی جائے گی۔
یہ رقم پی ایس ایل کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی انعامی رقم قرار دی جا رہی ہے۔
پی سی بی کے مطابق رنرز اپ ٹیم کو 3 لاکھ امریکی ڈالرز دیے جائیں گے، جبکہ بہترین پلیئرڈوپلمنٹ فرنچائز کیلئے بھی 2 لاکھ امریکی ڈالر کا خصوصی انعام رکھا گیا ہے۔
پی ایس ایل 11 فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
اس کے علاوہ کھلاڑیوں کے درمیان تقسیم ہونے والی مجموعی انعامی رقم بھی 5 لاکھ امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے، جس سے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔
بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ انعامی رقم میں اضافہ لیگ کے معیار اور مسابقت کو مزید بہتر بنانے کی کوشش ہے، اس اقدام سے نہ صرف کھلاڑیوں کی دلچسپی بڑھے گی بلکہ شائقین کیلئے بھی مقابلہ مزید دلچسپ ہونے کی امید ہے۔
