پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان کر دیا ہے، جس میں بین الاقوامی سطح کے تجربہ کار امپائرز اور میچ ریفری شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق روشن ماہنامہ کو فائنل کا میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے جبکہ احسن رضا اور کرس گیفانی فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ الیگزینڈر وارف کو تھرڈ امپائر اورآصف یعقوب کوفورتھ امپائرنامزد کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فائنل جیسے اہم میچ کیلئے تجربہ کار اور مستند آفیشلز پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پینل شفاف اور اعلیٰ معیار کے مطابق میچ کا انعقاد یقینی بنائے گا۔
فیفا کی ایرانی وفد سے معذرت، کینیڈا واقعے پرافسوس کا اظہار
بورڈ حکام کے مطابق آفیشلز کا انتخاب ان کے وسیع تجربے اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ فائنل میچ کو بہترین انداز میں مکمل کیا جا سکے۔
خیال رہے کہ پاکستان سپرلیگ الیون کا فائنل کل( اتوار) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، فائنل میں حیدرآباد کنگز مین اور پشاورزلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔
