عالمی فٹبال تنظیم فیفا نے ایران کے وفد کے ساتھ کینیڈا میں پیش آنے والے واقعے پر باضابطہ معذرت کر لی ہے۔
فیفا کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج کوایک خط ارسال کیا گیا، جس میں ایرانی وفد کو کینیڈا میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پرافسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ فیفا اپنے تمام رکن ممالک کی مساوی نمائندگی کو انتہائی اہمیت دیتی ہے اور ایسے واقعات کھیل کے عالمی اصولوں کے منافی ہیں۔
پی ایس ایل 11 فائنل، شائقین کرکٹ کیلئے داخلے کے خصوصی راستوں کا اعلان
سیکریٹری جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ تنظیم مستقبل میں ایسے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردارادا کرے گی تاکہ کسی بھی رکن ملک کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
فیفا نے ایرانی فٹبال فیڈریشن کو 20 مئی کو زیورخ میں ہونے والی فیفا کانگریس میں شرکت کی باضابطہ دعوت بھی دی ہے اور کہا ہے کہ ایران اپنی نمائندگی کیلئے نامزدگی جلد ازجلد مکمل کرے۔
مزید برآں فیفا نے ایرانی وفد کو ویزا اوردیگرسفری سہولیات کے حصول میں مکمل تعاون کی پیشکش کی ہے تاکہ وہ آئندہ اجلاس میں بغیر کسی رکاوٹ کے شرکت کرسکیں، یہ اقدام عالمی فٹبال برادری میں مثبت پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
