اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں بہترین انتظامات یقینی بنائے کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور امن و امان کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو ملک میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور اس حوالے سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پی ایس ایل کے فائنل میچ کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات پر بھی بریفنگ دی۔
وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ فائنل میچ کے دوران کھلاڑیوں، شائقین اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جامع سیکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 فائنل، شائقین کرکٹ کیلئے داخلے کے خصوصی راستوں کا اعلان
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پی ایس ایل فائنل کے لیے بہترین اور مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ تاکہ ایونٹ پرامن ماحول میں کامیابی سے مکمل ہو۔
